مہنگائی میں 0.63فیصد کمی، سالانہ شرح 16.34فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

      مہنگائی میں 0.63فیصد کمی، سالانہ شرح 16.34فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.63فیصد کمی دیکھی گئی،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 16.34 فیصد کی سطح پر آگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 12اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا،10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی کا گھریلو سلنڈر 42 روپے مہنگا ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران بیف،گڑ دالوں،تازہ دودھ،دہی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران بیف کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران مرغی کا فی کلو گوشت 47 روپے سستا ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے میں مرغی کی فی کلو 325 روپے سے کم ہو کر 278 روپے ہوگئی،گزشتہ ہفتے میں کیلے،پیاز دال مصور،چینی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی،ایک ہفتے کے دوران چائے کی پتی،چاول سمیت 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -