پنجاب میں صوفی ازم اور سائنس ریسرچ مراکز قائم کرنیکا فیصلہ

پنجاب میں صوفی ازم اور سائنس ریسرچ مراکز قائم کرنیکا فیصلہ

  

لاہور (اے پی پی)خاتون اول بشریٰ بی بی کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹرکا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔  ایک پریس ریلیز کے مطابق اس ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پرتحقیق و تدوین ہوگی۔ خاتون اول کے غریب و تعلیم دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور لاچار طبقات کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ قبل ازیں خاتون اول مختلف شہروں میں قائم پناہ گاہوں، لنگر خانوں، دارلاامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی نمایاں بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کو غریب و نادار طلبہ و طالبات، پسماندہ طبقات اور تعلیم دوست افراد کے لئے ہمیشہ کھلا رکھا جائے گا۔ ریسرچ سینٹر کو دارالامان، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پنجاب بھر میں قائم جیل خصوصا بچوں اور خواتین کی جیلوں کے علاوہ سکول، کالج، یونیورسٹیز اور سرکاری و نجی مذہبی تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جائے گا۔

صوفی ازم مراکز

مزید :

صفحہ اول -