کورونا سے مزید 67اموات، 30سال سے زائد عمرکے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ 

کورونا سے مزید 67اموات، 30سال سے زائد عمرکے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا ...

  

 اسلام آباد،لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20607 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادھر حکومت نے کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے، اگر آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے تو خود کو رجسٹر کرائیں، کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین کرائیں۔ ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، جلد رجسٹر ہوں اور ویکسین لگوائیں تاکہ بندشیں مزید کم کر سکیں، آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو۔دوسری جانب دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو میں تعلیمی اداروں کے 7جون سے کھلنے کابتاتے ہوئے کہاکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ 7جون سے قبل ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ کورونا کا علاج صرف ویکسی نیشن ہے۔انہوں نے مزید کہا اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹی کم ہوں گی،ہو سکتا ہے گرمیوں کی چھٹیاں صرف2 یا3 ہفتوں کیلئے ہوں۔

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -