جہانگیر ترین کی مشکلات میں اضافہ، تحقیقات میں تیزی، گرفتاری کا امکان 

جہانگیر ترین کی مشکلات میں اضافہ، تحقیقات میں تیزی، گرفتاری کا امکان 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) تحر یک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے سپرد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے انویسٹی گیشن میں تیزی واقع ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین کمپنی کے اکانٹس کا فرانزک آڈٹ رپورٹ کیساتھ لگا دیا گیا ہے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا دورہ بھی کیا ہے شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دبا کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریف کیا تھاشہزاد اکبر نے  ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق جو مقدمات درج کیے گئے اب انہیں ثابت کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ ایف آئی اے پر اعتماد کر کے بڑے کیسز ایف آئی اے کو سونپے گئے، وزیر اعظم کو ایف آئی اے سے مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کیسز ثابت کر کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں شہزاد اکبر نے  ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق جو مقدمات درج کیے گئے اب انہیں ثابت کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ ایف آئی اے پر اعتماد کر کے بڑے کیسز ایف آئی اے کو سونپے گئے، وزیر اعظم کو ایف آئی اے سے مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کیسز ثابت کر کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔ دریں اثنا جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی۔۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ 

ترین مشکلات

مزید :

صفحہ اول -