جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

  جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون، علاقائی ...

  

 راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور  دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اوردیگر امور بھی زیرغور آئے، امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

جنرل باجوہ ملاقات

مزید :

صفحہ اول -