اصل منزل کیلئے آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے،شہباز شریف

اصل منزل کیلئے آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے،شہباز شریف

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے  یوم تکبیر پر قوم، قیادت اور اداروں کو مبارک  دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کا آغاز، تکمیل اور اس کا عملی اظہار قوم، قیادت اور اداروں کی یک جہتی کا مظہر تھا،یہ وہ جذبہ تھا جس نے پورے پاکستان کو اتحاد، قومی جذبے اور عزم صمیم سے سرشار کر دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی پرخلوص اور محب وطن قیادت نے صرف قومی مفاد کو ترجیح دی، پو ری قوم کے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اور لب پہ پاکستان کے وقار کا ترانہ والہانہ تھا اور مقصد کو ہم پالیں، اپنے آبا اور شہدا کی نظروں میں سرخرو ٹھہریں۔شہباز شریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال پہلے میاں نواز شریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ہمیں غلامی قبول نہیں، نواز شریف کی قیادت میں معاشی رفتار جاری رہتی تو پاکستان معاشی دھماکہ بھی کر چکا ہوتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ23 سال پہلے نواز شریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں، نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔

شہبازشریف

  لاہو ر(این این آئی) قائد حز ب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا کرم ہوا کہ پاکستان کا پرچم آج پوری دنیا میں سربلند ہوا،آج کے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنیوالوں کو پاکستان کے آہنی عزم اور ارادے کا پتہ چلا۔قائد محمد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے،نواز شریف نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے،نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف وہ کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے، جو پاکستان کے مفاد میں ہے،نواز شریف نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان اپنے عزت و وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سائنسدان اور جوہری پروگرام سے جڑے ہر فرد اور ادارے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ایسی قیادت اور قوم کا یہ جذبہ اور طرزِ عمل موجود ہو تو کوئی چیلنج بھی چیلنج نہیں رہتا۔نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی نظریاتی بقا سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -