کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا اور ویکسین لگوانا ہے: یاسمین راشد 

کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا اور ویکسین ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ پرنئے ویکسینیشن سنٹرکاافتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کے علاوہ صحت اور تعلیم کے محکمہ جات کے متعلقہ افسران موجودتھے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپر معصوم بچوں نے گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرداراس کو ویکسینیشن سنٹرپرمختلف کاؤنٹرز اور ویکسینیشن کیلئے انتظامات بارے بریفنگ دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کاعمل کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب میں 35لاکھ سے زائدشہریوں کو ویکسین لگاچکے  این سی اوسی کی جانب سے ہمیں روزانہ ایک لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کاہدف دیاگیاہے ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ جون کے مہینے سے ڈھائی لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائیں گے جولائی کے مہینے سے ساڑھے تین سے چارلاکھ شہریوں کو روزانہ کی بنیارپرکوروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جائیگی کوروسے بچاؤ کا واحدحل ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرنااور ویکسین لگواناہے حکومت پاکستان نے 19سال عمرسے زائدافرادکی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہرمحکمہ کے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگاناانتہائی اہم قدم ہے  صوبائی وزیر صحت نے کوروناکیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام فرنٹ لائن ورکرزکوخراج تحسین کیاصوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام شیڈول کے مطابق ویکسین لازمی لگوائیں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کوبھی ویکسین لگائیں گیپائلٹ سکول وحدت روڈ ویکسینیشن سنٹرپر روزانہ کی بنیادپرایک ہزارسے پندرہ سوافرادتک کو ویکسین لگانے کی صلاحیت موجودہے اساتذہ ویکسین کیلئے اپنا شناختی کارڈ اور جاب کارڈ ہمراہ لائیں ا ہمارے پاس ویکسین وافرمقدارمیں موجودہے۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیرسختی سے اختیارکرنے کی اپیل بھی کی۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے کہاکہ پنجاب کے تمام اساتذہ کو 7جون سے پہلے کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے۔ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں بھی ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔ کوروناکا علاج صرف احتیاط اور ویکسینیشن سے ہی ممکن ہے۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن نے وزیر صحت اور ان کی ٹیم کااساتذہ کیلئے ویکسینیشن سنٹرقائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹرمرادراس نے سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف سے 7جون سے پہلے آکراپنے آپ کو ویکسینینٹ کروانے کی اپیل بھی کی۔بعدازاں وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے کہاکہ حکومت پاکستان اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ویکسینیشن کے حوالہ سے آسانیاں پیداکررہی ہے۔عالمی ادارہ صحت اور این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق آسٹرازینیکاویکسین 40سال عمرسے زائد افرادکولگائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آسٹرازینیکا کی دوسری ڈوزتین ماہ سے پہلے نہیں لگائی جاسکتی۔پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کی بہت بڑی تعدادویکسین کی پہلی اوردوسری ڈوزلگواچکی ہے۔وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے کہاکہ بچوں کو گرمیوں کی دوسے تین ہفتے کی چھٹیاں دی جائیں گی۔کوروناکی وجہ سے بچوں کی تعلیم کابہت نقصان ہوچکاہے۔پنجاب میں ویکسین لگوانے والے تمام اساتذہ کا ڈیٹااکٹھاکیاجارہاہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ فارن آفس بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے بات چیت کررہاہے۔حکومت عوام کو بجٹ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے سوارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے پرسوں ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑنزکی عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغازکیاہے۔آئندہ آپ کا شناختی کارڈ ہی انشورنس کارڈ ہوگا۔اراکین پنجاب اسمبلی کیلئے اسمبلی میں خصوصی ویکسینیشن سنٹرقائم کیاگیاہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -