منزل کی طرف گامزن، کسی رکاوٹ کو ترقی کے سفر میں آڑے نہیں آنے دینگے: عثمان بزدار

منزل کی طرف گامزن، کسی رکاوٹ کو ترقی کے سفر میں آڑے نہیں آنے دینگے: عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ہم آہنگی کے فروغ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے شاندار علم دوست اقدام اٹھایاہے اورپسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے آپ نے بہترین پلاننگ کی ہے-ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے- وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں -منزل کی طرف گامز ن ہیں اور پہلے کی طرح اب بھی کسی رکاوٹ کو ترقی کے سفر میں آڑے نہیں آنے دیں گے- سردار عثمان بزدار سے آج صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،ہم کام کرتے ہیں اور عمل کرکے دکھاتے ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزراء شوکت علی لالیکا، جہانزیب خان کھچی،گلریز افضل گوندل، احمد شاہ کھگہ،چودھری محمد عدنان، اعجاز خان، عادل پرویز، محمد اعجاز حسین، رائے ظہور احمد، محمدعلی رضا خان خاکوانی، فدا حسین،محمداشرف خان رند،سردار محمد اویس دریشک اورپی ٹی آئی ساہیوال کے رہنماء رائے حسن نواز شامل تھے۔ سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں - وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نواب شیر وسیر، حاجی امتیاز احمد اور غلام بی بی بھروانہ شامل تھیں - اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے-اراکین قومی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جانب سے ہر ضلع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کرنا خوش آئند اقدام ہے اورڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے منتخب نمائندوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں - اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح اراکین قومی اسمبلی بھی میرے ساتھی ہیں۔ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کرلیا ہے- ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کرنے کے لئے منتخب نمائندوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے- ہرضلع کی یکساں ترقی کے ویژن سے صوبے میں ڈویلپمنٹ کا نیا باب رقم ہوگا-وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے او رہم یہ حق واپس کررہے ہیں -اڑھائی برس میں کسی بھی ضلع سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے حق تلفی نہیں ہونے دی-وسائل پر حق صرف چند بڑے شہروں کانہیں بلکہ دور دراز اضلاع کا بھی ہے-نمائشی منصوبوں اور کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکاہے-مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں،تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں - شور وہ لوگ مچا نے والوں کااپنا ماضی داغدار ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت میں مگن ہوں۔تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں  نے کہا کہ انتقام کی سیاست کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے۔ 
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -