کیٹیگری سی ممالک سے کئی مسافروں کی جعلی کاغذات پرواپس آنے کی کوششوں کا انکشاف 

کیٹیگری سی ممالک سے کئی مسافروں کی جعلی کاغذات پرواپس آنے کی کوششوں کا ...

  

راولپنڈی(این این آئی)کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے متعدد مسافروں کا جعلی دستاویزات پرپاکستان سفر کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کچھ مسافروں نے ٹمپرڈ اور جعلی استثنیٰ دستاویزات کے ذریعے پاکستان آنے کی کوشش کی، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے تمام ایئرلائنز کو انتباہی مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلہ کے مطابق ٹمپرڈ اور جعلی استثنا کی حامل دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،کورونا کے باعث پاکستان نے ممالک کی درجہ بندی پر مبنی فہرست مرتب کی،کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے۔ 

جعلی دستاویزات

مزید :

صفحہ آخر -