پاکستانی فوجی اڈے استعمال کرنیکا امریکی اقدام خونریزی کو جنم دیگا، افغان طالبان

 پاکستانی فوجی اڈے استعمال کرنیکا امریکی اقدام خونریزی کو جنم دیگا، افغان ...

  

 کابل (آن لائن) افغان طالبان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد نگرانی کے لئے پاکستانی فوجی اڈے استعمال کئے تو یہ اقدام بڑے پیمانے پر خونریزی کو جنم دیگا۔ ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں بعض میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ انخلا کے بعد پاکستانی سر زمین اور ائر سپیس استعمال کرتے ہوئے ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کیلئے اپنی موجودگی برقرار رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ واشنگٹن افغانستان میں بگرام اور شینداد  بیسز پر ابھی بھی موجود ہے  اور اگر ایسا ہوا تو طالبان ماضی کی طرح اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔ بیان میں پاکستان کو بھی خبر دارکیا گیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے سہولت فراہم نہ کی جائے بصورت دیگر اس کی ایک بڑی غلطی ہو گی۔

 افغان طالبان

مزید :

صفحہ آخر -