پاک فوج اور قوم جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنا نیوالوں کو سلام پیش کرتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر 

   پاک فوج اور قوم جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنا نیوالوں کو سلام پیش کرتی ہے: ...

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم 23 سال قبل آج کے دن مملکت خداداد کو جوہری طاقت بنانیوالوں کوسلام پیش کرتی ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال پہلے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا۔ پاک فوج اور پوری قوم اس خواب کو حقیقت میں بدلنے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان نے 1998 میں کم ازکم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔یاد رہے کہ1998 میں 11 اور 13 مئی کو بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی سلامتی خطرے میں ڈال دی تھی، بھارتی حکمران طاقت کے زعم میں پاکستان پر حملے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں مایہ ناز ایٹمی سائنس دانوں نے آج ہی کے دن جوہری دھماکے کر کے بھارتی برتری خاک میں ملا دی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے عظیم تاریخی دن کی یاد میں ہر سال 28 مئی کویوم تکبیر منایا جاتا ہے۔

 آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -