وزیراعظم 30 مئی کو عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، فیصل جاوید
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار 30 مئی کو دن 3 بجے فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دن 3 بجے فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم کی عوام سے گفتگو میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
فیصل جاوید