رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی،عاصم سلیم باجوہ

  رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی،عاصم سلیم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل (ر)  عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے۔ سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  سی پیک کے دوسرے مر حلے میں صنعتوں کا فروغ شامل ہے  جبکہ برآمدات کے فروغ  کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں، صنعت کی ضرورت کے مطابق ورکرز کو خصوصی تربیت فراہم کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی میں صنعتی ورکرز کو تین ٹیکنکل ادارے تربیت فراہم کر رہے  ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -