پاکستان کا ایٹمی پروگرام جارحیت نہیں، بقا کا نشان بن گیا، مریم نواز

 پاکستان کا ایٹمی پروگرام جارحیت نہیں، بقا کا نشان بن گیا، مریم نواز

  

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا نہیں، بقا کا نشان بن گیا، 28 مئی نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں ہمیشہ سناتا رہے گا، یہ خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے ایک قدم تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی ہمیں نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں ہمیشہ سناتا رہے گا۔خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا، پائیدار امن کی جانب ایک قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اس عظیم کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو چنا۔ اسی طرح 28 مئی 1998 میں پاکستا ن کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ”یوم تکبیر“منایا جا رہا ہے۔ اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوام کو یوم تکیبر کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔ قائد ن لیگ نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک!۔ 

 مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -