بختاور بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر شیئر کردی 

  بختاور بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر شیئر کردی 

  

 کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر سابق وزیرا عظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کے متعلق بختاور بھٹو کا کہناتھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ آج کے نوجوانوں کو حقیقی تاریخ سے آگاہ کرنے کے لیے ثبوت کے طور پرتصاویرموجود ہیں۔ ساری کٹھ پتلی جماعتیں کریڈٹ لینے کی نا کام کوشش کر رہی ہے کیونکہ حقیقت ان سمیت سبھی کو پہلے ہی معلوم ہے۔ 

بختاور بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -