انتخابی عملے کی تربیت مزید بہتر  بنائی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر

 انتخابی عملے کی تربیت مزید بہتر  بنائی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی عمل میں جو کمی،کو تاہی سامنے آئی اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے 2023 کے عام انتخابات کی تیاری کی جائے،پی پی 84خوشاب کاانتخاب بہتر انداز میں منعقد کیا گیا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور رینجر کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔جمعہ کوپی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریت میں  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن،متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے شرکت کی چیف الیکشن کمشنر نے ابتداء میں کہاں کہ ڈی بریفنگ سیشن کا مقصد ضمنی انتخاب کے حوالے سے کمزوریوں کاتاہیوں کا احاطہ کرنا ہے تاکہ آئند ہ ان کا تدارک ہو سکے۔

چیف الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -