شہباز شریف نے مریم نواز کے فیصلوں کو غلط قرار دیدیا،شہباز گل

   شہباز شریف نے مریم نواز کے فیصلوں کو غلط قرار دیدیا،شہباز گل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ سے ش نکل چکی ہے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف کے کھلے عام مریم صفدر اور شاہد خاقان کے پی ڈی ایم کے بارے میں فیصلوں سے لاتعلقی سے ایک بات واضح ہو گئی کہ ن سے ش نکل چکی شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے فیصلوں کو غلط قرار دے دیا اْنہوں نے کہا کہ آخر کار چچا کھل کر میدان میں آگئے اب مریم خود بولنے کی بجائے اپنی کنیزوں سے شہباز شریف پر حملہ آور ہو رہی ہیں۔

شہبازگل 

مزید :

صفحہ اول -