میاں عاصم اسماعیل قریشی انتقال کر گئے
پشاور (پاکستان نیوز) میاں عاصم اسماعیل قریشی ڈائریکٹر پی این ڈی پشاور ہائی کورٹ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات ان کی رہائشگاہ مکان نمبر 63گلی نمبر 10نیو شامی روڈ پر ادا کر دی گئی، مرحوم میاں محمد اسماعیل قریشی مرحوم (سابق سفیر پاکستان) کے فرزند، میاں محمد یوسف قریشی مرحوم کے بھتیجے تھے اور نعمان عاصم، فرقان عاصم کے والد اور بابر غفور کے سسر، پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی، میجر اعظم علی خان، عنایت جہانگیری، جاوید جہانگیری(ایبٹ آباد ہومیو پیتھک ہسپتال منڈیاں) کے برادر نسبتی تھے۔ مرحوم شہاب یوسف، پروفیسر ڈاکٹر طارق مفتی، کرنل احمد ضیاء بابر کے کزن تھے۔