سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار 

  سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نیایک بار پھربلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں سال بھی نہیں ہوسکے گا۔اس حوالے سے ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مردم شماری نتائج پر تحفظات ہیں بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے،سی سی آئی کے مردم شماری پرفیصلے کے خلاف اپیل کرینگے۔ذرائع سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے مردم شماری سے متعلق اپنا موقف الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا اور مردم شماری کے حوالے سے اپنے اعتراضات پیش کیے۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی جواب بعد میں دیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -