ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اولین ترجیح ہے، انور حیات خان

ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اولین ترجیح ہے، انور حیات خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انور حیات خان نے کہاہے کہ جے یوآئی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں اغیار کا ایجنڈا مسلط کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین اور نااہل حکومت ہے جس کی زندہ مثال ملک میں منہگائی،بے روزگاری اور بدامنی ہے انہوں نے مزید کہاکہ جے یوآئی اور اپوزیشن کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ آج پاکستانی قوم جس نازک اورمشکل دور سے گزر رہی ہے اس کی وجہ ملک پر نااہل حکمران مسلط ہے وزیراعظم عمران خان نے پچھلے عام انتخابات میں عوام سبزباغ دکھاکر قوم کو گمراہ کیاہے بدقسمتی سے قوم آج مہنگائی،لاقانونیت اور بدامنی کی صورت میں بھگت رہی ہے اورعام انتخابات کے فوری بعد عوام نہ صرف اپنے فیصلے پرپیشماں ہے بلکہ موجودہ حکومت کوایک  لمحہ کے لئے  برداشت کے لئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے کیوں وہی لوگ آج وزارتوں پر براجمان ہیں کہ وہ انہیں ملک کی ترقی سے کوئی لینادینانہیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کواس مشکل حالت سے نکالنے کے لئے جے یو آئی کا ساتھ دیں کیونکہ جے یوآئی نے ہمیشہ قوم کی جنگ لڑی ہیں۔