معصوم شہیدوں کیساتھ یکجہتی کیلئے آج مردان کے سینکڑوں بچے سڑکوں پر
مردان(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی شعبہ اطفال نے فلسطین میں معصوم بچوں پر اسرائیلی وحشی فوج کی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیاگیا ریلی میں سینکڑوں بچوں نے شرکت کی ریلی کی شرکاء شعبہ اطفال کے صدر محمد ادریس،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام رسول، سعید اخترایڈوکیٹ اور ابراہیم بلندکی قیادت میں کچہری چوک سے روانہ ہوئے اُنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور تلواریں اٹھارکھے تھے اور سارے راستے اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے کالج چوک پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ادریس اور غلام رسول نے کہاکہ اسرائیلی دہشتگروں نے غزہ پر بمباری کرکے معصوم بچوں کو شہیدکردیا انسانی حقوق کے عالمبرداروں نے اس وحشیانہ ظلم پر لب سی لئے اُنہوں نے کہاکہ ان معصوم شہیدوں کیساتھ یکجہتی کیلئے آج مردان کے سینکڑوں بچے سڑکوں پر ہے اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کو دہشتگرد ملک قراردے کر تمام انسان دوست ممالک سفارتی تعلقات ختم کریں۔