بٹگرام، اے اے سی محمد کلیم کا  مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

  بٹگرام، اے اے سی محمد کلیم کا  مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبد الحمید خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم نے ار ایچ سی کوزہ بانڈہ، سی ڈی گجبوڑی،اورگورنمنٹ پرائمری سکول خڑاری، گورنمنٹ ہائی سکول ڈاگئے،اور گورنمنٹ ہائی سکول بانڈیگوں کا اچا نک دورہ کیاکیا۔ایڈیشنل اے سی نے سکولوں، ارایچ سی اور سی ڈی، سٹاف کی حاضری رجسٹرز، صفائی،اور دیگر سہولیات کاجائزہ لیا۔ اور کورونا ایس او پیزکے حوالے سے حفاظتی تدابیر کی ہدایت کی۔بعد میں انہو ں نے خیرآباد، کوزہ بانڈہ، خڑاڑی اور  بٹگرام بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اور مختلف جنرل سٹورز، بیکری شاپ،  مرغ فروش، فروٹ وسبزی فروشوں کے نرخنامے چیک کیے۔ دوران چیکینگ کئی دکانوں میں نرخنامہ نہ ہونے و دوسرے روز کے نرخنامے لگانے اور سرکاری ریٹ سے زیادہ پر اشیاء خوردونوشی فروخت کرنے پر  پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -