شیر گڑھ، معمر بیوہ خاتون سے بالیاں چوری کرنیوالا گرفتار

  شیر گڑھ، معمر بیوہ خاتون سے بالیاں چوری کرنیوالا گرفتار

  

شیرگڑھ(نا مہ نگار) شیرگڑھ پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے معمر بیوہ خاتون سے زبردستی بالیاں چرانے والا سنگدل ملزم کوگرفتار کر لیا مال مسروقہ دو عدد بالیاں بر آمد تفصیلات کے مطابق ہاتھیان کے رہائشی ملزم ظاہر ولد یار ملا نے بوڑھی بیوہ خاتون کے کانوں سے زبردستی دو عدد بالیاں چراکر فرار ہو گیا تھا جس سے معمر بیوہ خاتون کے کان بھی زخمی ہو گئے تھے گذشتہ روز شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او ارشد خان کی قیادت میں ایک کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ملزم سے مال مسروقہ دو عدد بالیاں بھی بر آمد کر لی گئی جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے شیرگڑھ کے عوامی، سماجی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او شیرگڑھ ارشد خان اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -