ماضی میں ریلوے کو بے دردی سے لوٹا گیا، 6مہینے میں نظام تھیک کردینگے، اعظم سواتی 

ماضی میں ریلوے کو بے دردی سے لوٹا گیا، 6مہینے میں نظام تھیک کردینگے، اعظم ...

  

کوٹ ادو (این این آئی)وقافی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کا نظام 6 مہینے میں ٹھیک کر دو نگا ماضی کی حکومت نے ریلوے کو بے دردی سے لوٹا،قبضہ مافیا کا بہت جلد خاتمہ کر دیا جائے گامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے محکمہ ریلوے کو بے دردی سے لوٹا ہے جو ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہ ہیں اور بڑے ملازمین چھوٹے ملازمین سے بھتہ لے رہے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کا بہت جلد خاتمہ کر دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث آفیسروں کیخلاف بھی سخت کارروائی کرینگے  انہوں نے کہاکہ ریلوے ملازمین یونین بنا کر مجھ بلیک میل نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ ہر کام میرٹ پر ہوگا یہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے انہوں نے کہاکہ ریلوے کے کسی ملازم کو مستقل نہیں کیا جائے گا تنخواہیں میں اضافہ کیا جائے گا۔ 

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -