محمد دین عرف مدینی کاانتقال کرگئے

محمد دین عرف مدینی کاانتقال کرگئے

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل کے رکن،معروف سماجی رہنماء محمد دین عرف مدینی اکاانتقال کرگئے۔مرحوم کو جمعہ کے روز آبائی قبرستان ماچاڑ میں سُپردخاک کردیا گیا،مرحوم کانسٹیبل ظفر علی،فضل علی،عمر علی،پولیس کانسٹیبل امجد علی کے والد جبکہ اردلی ڈی پی او عمرڈھیر کے نانا تھے۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس، صحافیوں کا اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار،مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا مانگی گئی۔مرحوم کی فاتحہ خوانی ماچاڑ میں ادا کی جارہی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ان کے رشتہ داران،عزیز و عقارب،اساتذہ،علماء کرام سمیت زندگی کی مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -