نیکی پر چلنے والوں کو نعمت نصیب ہوتی ہے: عبدالقدیر اعوان 

نیکی پر چلنے والوں کو نعمت نصیب ہوتی ہے: عبدالقدیر اعوان 

  

  پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ قرآن کریم وہ راہنمائی عطا فرماتا ہے جس سے عمل صالح کی ترغیب ملتی ہے جب عمل درست ہو تو نتائج بھی درست ہوتے ہیں قرآن کریم وہ راستہ عطا فرماتا ہے جو سیدھا منزل تک پہنچا دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیراعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر نیت کی ضرورت ہوتی ہے کہ انسان کس راہ کا انتخاب کرتا ہے نیکی پر چلنے والوں کو نعمت نصیب ہوتی ہے جبکہ ہم حق سے ہٹ کر اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ہمارے پاس قرآن کریم موجود ہے جس میں ہر سوال کا جوا ب ہے اور ہم اس سے ہٹ کر اپنی دانش کے مطابق اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے رہتے ہیں ہم کسی جدید طریقے سے نظام حکومت چلانا چاہتے ہیں جب کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی مبارک سے ہمیں ہر طرح سے راہنمائی میسر ہے تو جب تک ہم اپنے مسائل کا حل دین اسلام کے مطابق نہیں تلاش کریں گے ہمارے مسائل ایسے ہی ہمیں گھیرے رکھیں گے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -