پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کااعلان

  پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کااعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کااعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو جبری ریٹائر کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے  کرپٹ اور نااہل افسروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھاکہ کرپٹ اور نااہل افسروں کو جبری ریٹائر کر دیا جائیگا، تمام محکموں سے نااہل اور کرپٹ افسروں  کی لسٹیں طلب کر لی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کرپشن پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، لسٹ مکمل ہونے پر شفاف فیصلے ہونگے۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -