پنجاب حکومت نے لاہور میں   لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیا

 پنجاب حکومت نے لاہور میں   لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیاہے کامسٹ ڈیفنس لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا، کامسٹ لیبر کیمپس میں 30 فیصد مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے قبرستانوں کی حالت زاربہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا، شہر خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ایکٹ میں تبدیلی کرکے پنجاب بھر کے قبرستانوں کی دیکھ بھال شہر خاموشاں اتھارٹی کو دی جائے گی۔

 لیبر ٹاور 

مزید :

صفحہ آخر -