سندھ اسمبلی، صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور 

سندھ اسمبلی، صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور 

  

  کراچی(آئی این پی)سندھ اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔بل صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ایوان میں پیش کیا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن نے 2 ترامیم پیش کیں، خواجہ اظہار کی پہلی ترمیم مسترد جب کہ دوسری منظور کرلی گئی۔خواجہ اظہار نے صحافیوں کو حکومت سندھ کی جانب سے قانونی معاونت اور صحافیوں کے اہلخانہ کو طبی فوائد دینے کی ترمیم پیش کی تھی۔مسودہ قانون کے تحت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ دیاگیا ہے۔ صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہو گا جب کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن قائم کیا جائیگا۔صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہو گی، صحافیوں پر حملے میں ملوث ملزمان کے کیس پر ترجیحی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔صحافی پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ بننے والے عناصر اور ہراساں کرنے کرنے والوں کیخلاف کمیشن میں درخواست دیں گے۔

سندھ اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -