ہماری سیاست کا محور عوام کو فلاحی بنیادی حقوق کی فراہمی، پرویزالٰہی 

ہماری سیاست کا محور عوام کو فلاحی بنیادی حقوق کی فراہمی، پرویزالٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گورنر ہاؤس میں سینئر ایڈووکیٹ اسد منیر نے ملاقات کی اس موقع پر وکلاء  برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا ء معاشرے کا اہم جزو ہیں اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا رول ادا کر رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کو فلاحی بنیادی حقوق کی فراہمی ہے ہمیں جب بھی عوام نے عزت دی ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس عزت اور اعزاز کو بروقت عوام تک لوٹایا جائے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سب کو اکٹھا ہو کر اپنا اپنا مثبت رول ادا کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو ملک میں خوشحالی آئے گی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر کے جو خوشی اور سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سیاست عوامی خدمت کیلئے کرتے ہیں۔
پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -