اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جائینگے: وزیر زادہ

اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جائینگے: وزیر ...

  

 پشاور) پاکستان نیوز(وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ  سے صوبے کی مختلف اقلیتی کمیونٹیز کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے، وفد میں مختلف اقلیتی کمیونٹیز کے عہدیداران اور سوشل ایکٹیویسٹس جن میں مالا کماری، صاحب سنگھ، دلراج، حنا اور سوباش ودیگرشامل تھے۔ اس موقع پر اقلیتی کمیونٹی مردان سے ایم پی اے روی کمار بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد اقلیتی کمیونٹی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سکیموں کے حوالے سے آگاہی دینی تھی،۔ تاکہ اقلیتی کمیونٹی کے لوگ صوبائی حکومت کے اقدامات اور ریلیف سے آگاہ ہونے کے ساتھ اس سے استفادہ بھی حاصل کر سکیں۔ ملاقات میں وفد نے محکمہ اقلیتی امور اور خصوصی طور پر صوبائی حکومت کی اقلیتوں کے لئے  سرکاری نوکریوں اور تعلیم میں مختص کوٹہ، سکیموں کی شفاف طریقے سے تکمیل، بیواؤں کے لئے گرانٹس، سکالرشپس، اور اقلیتوں کے لئے صحت کارڈ اور ہاؤسنگ سکیمز میں کوٹے کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وفد کو اقلیتی کمیونٹی کے لوگوں کو اپنا روزگار سکیم کے تحت قرضے کی فراہمی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا تاکہ وہ اپنی اپنی برادری کو اس سہولت سے مستفید کرانے کے لئے آگاھی پھیلاسکیں۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ محکمہ اقلیتی امور نے اقلیتوں کے لئے سکیموں کی بروقت تکمیل ممکن بنائی ہے، تمام فنڈز شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح اقلیتی کمیونٹی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وسائل کو شفاف طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ  اقلیتی برادری کے نوجوان آگے آئیں اور اپنی اپنی کمیونٹیز کے لئے کام کریں، ہماری پوری حمایت ان کو حاصل ہوگی۔ وفد نے اقلیتوں کے لئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -