پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں 

  پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں 

  

پشاور) پاکستان نیوز ( بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو گدون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی فیملی فلیٹس فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دو ٹیمپرڈ میٹروں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کے ضمن میں 35 ہزار روپو ں کی ریکوری کی گئی،  ایس ای صوابی سرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ، کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -