نوشہرہ، نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں کئی گھروں کا صفایا کر دیا

  نوشہرہ، نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں کئی گھروں کا صفایا کر دیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: میں امن و امان کی خراب صورتحال ایک ہی رات ایک ہی محلے میں نامعلوم چوروں نے کئی گھروں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ہزاروں روپے کی نقدی اور بجلی ٹرانسفارمر کے قیمتی لنک راڈ اور خراب ٹرانسفارمر کیلئے جمع شدہ چندے کی رقم لے اڑے جبکہ دن دیہاڑے جہانگیرہ میں دوکاندار کو کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ان سے 2لاکھ روپے چھین کر ملزم فرارمقامی پولیس سوتی رہی جبکہ چور، ڈکیت اپنا کام کرتے رہے اہلیان علاقہ کا پولیس کی غیر ذمہ دارانہ روئیے پر عدم اطمینان کا اظہارواقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ شیدو حدود تھانہ اکوڑہ خٹک میں گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے محلہ شن باغ کے مختلف گھروں پر داو بول کر اسد سلطان ولد  سلطان بہاد، ارسلان، شمشاد ولد بنارس، ماجد ولد زر علی، فرید، زمان ولد خان زمان  اعجاز اور عبدالحفیظ کے گھروں میں گھس کر ان سے تقریباً چھ تولے طلائی زیورات اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 70ہزار روپے لے اڑے چور جاتے جاتے محلہ کے خراب ٹرانسفارمر کے لنک راڈزاور خراب ٹرانسفارمر کے مرمت کیلئے جمع شدہ چندے کی ہزاروں روپے کی رقم بھی لے اڑے جبکہ چوری کی اہم وجہ ٹرانسفارمر کی خرابی اور علاقہ تاریکی میں ڈوبنے کی تھی کیوں کہ پیسکو اپریشن کی غفلت اورپیسکو کے ریجنل سٹور کے انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوئی تھی جبکہ دوسرا واقعہ بھی تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ جہانگیرہ کے محلہ مدینہ کالونی کے رہائشی ظفر اقبال ولد محمد شفیع کے ساتھ پیش آیا کہ وہ اپنی دوکان میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے ان کے اسحلہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ان سے 2لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے نوشہرہ میں پے در پے چوریوں کی وارداتوں میں اضافے پر پریشان اور خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ کر نوشہرہ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے اور آئی جی پی خیبر پختونخواہ، ڈی آئی جی مردان ریجن سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -