چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

   چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں چھینے اور چوری کیے جانے والے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی طور پر خریدوفرخت کی جارہی ہے، ویب سائٹ پر چھینے ہوئے مہنگے فون فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان سے35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ ملزم شوکت کی پنجاب چنیوٹ میں دکان ہے، گروہ کے2کارندے موبائل فون کراچی سے چھینتے ہیں،ملزم نے خریدوفروخت کی ویب سائٹ پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے۔ملزمان اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالییت کیسو فون فروخت کرچکے ہیں، ملزمان سوشل میڈیا صارف کی ڈیمانڈ پر مطلوبہ فون بھی چھینا کرتے تھے، چھینیہوئے فون کو کارآمد بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جاتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق درجنوں فون کھول کر پارٹس کی صورت میں بھی فروخت کیے جاتے تھے ملزمان پاکستان کے تمام صوبوں،شہروں میں مسروقہ موبائل فون فروخت کرچکے ہیں۔ملزمان کے سب سے زیادہ خریدار لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورچنیوٹ سے ہیں، معروف کورئیر سروس کے ذریعے چوری کے فون پارسل کیے جاتے تھے۔خریدار سے رقم بذریعہ ایزی پیسہ وصول کی جاتی تھی، کراچی پولیس چنیوٹ اور لاہورسمیت مختلف شہروں میں بھی دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔