عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘ شاہ رخ خان 

  عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘ شاہ رخ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتھارٹی کا کام صرف جرمانے لگانا نہیں بلکہ کاروباری حضرات کو ساتھ لیکر عوام تک معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گھی ملز مالکان اور ورکرز کے لئے پشاور میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی پروگرام میں گھی ملز مالکان اور اس میں کام کرنے والے ملازمین کو فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ایس او پیز کے حوالے سے اگاہی دی گئی۔ شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں میں بہتری لانے کے لئے تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، گھی پروسسنگ یونٹس کی ٹریننگ بھی اس عمل کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھی کا استعمال خوراک سے وابستہ مختلف انڈسٹریز میں ہوتا ہے، جس کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، گھی ملز مالکان بہتر معیار یقینی بنانے کے اس مشن میں اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ تربیتی پروگرام میں ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر عبدالستار شاہ سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد صوبے میں گھی ملز کے پروسسنگ میں مزید بہتری لیکر انا ہے۔ ڈائریکٹر ٹیکنکل عبدالستار شاہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے ملز مالکان کے پراڈکٹس میں بہتری ائیگی، جس سے ان کی مارکیٹ ویلیو اور بہتر ہوگی۔