بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی

   بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی اور ملزم کو پستول چھین کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ڈاکو  نے دودھ فروش بزرگ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے خریداربن کردودھ کی دکان سے خریداری کی اور موقع دیکھ کر دکان میں گھس کربزرگ دکاندار پر اسلحہ تان لیا، 60سالہ بزرگ شہری نے مسلح ڈاکو کو دبوچ کرکانٹر پر گرایا اور گھونسوں کی بارش کردی۔بزرگ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کا پستول بھی چھین لیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، بزرگ دکاندارنیملزم کی پستول سے گولی بھی چلائی۔خیال رہے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے اور  لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، جس سے  شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے، اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنیلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -