سرائے نورنگ میں بجلی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف گرینڈ آپریشن

  سرائے نورنگ میں بجلی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف گرینڈ آپریشن

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایکسین واپڈا پیسکو لکی مروت فداء محسودخان نے کہاکہ غیر قانونی بجلی استعمال کے خلاف ضلع بھر کے مختلف پر روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیسکو واپڈا لکی مروت کی جانب سے غیر قانونی بجلی استعمال اور بجلی ناہندگان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک ماہ کاروائیوں کے دوران بجلی چور اور ناہندگان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے گئے انہوں نے بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی خواہ وہ کتنا طاقت ور کیوں نہ ہو انہوں نے بجلی صارفین پر زور دیاکہ قانونی طریقے سے میٹر لگا کر بجلی استعمال کو یقینی بنائیں وگرنہ بجلی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گیانہوں نے مزید کہاکہ پیسکو واپڈا کو خسارے سے بچنے کے لئے ان کی قیادت میں نورنگ بازار اور مضافات میں غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -