محمد رمضان سیو سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر منتخب

  محمد رمضان سیو سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)دی سیو سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کے کے انتخابات میں محمد رمضان کو صدر اور مس شاہدہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دی سیو سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے،جس میں محمد رمضان صدر،رضاء الکریم نائب صدر،مس شاہدہ جنرل سیکرٹری،اسما جوائنٹ سیکرٹری،مس عائشہ خزانچی منتخب ہوئے جبکہ عبدالرحمن،شہاب الدیب،محمد الیاس،مقصود عالم،محمد رفیق اور کلثوم کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا۔