باڑہ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے 

  باڑہ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ)تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ علاقہ ملک دین خیل میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے روزہ دین ولد عضمت خان قوم ذخہ خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق ٹریکٹرٹرالی مزدوروں کو لے کر نماز جمعہ کیلئے آرہے تھے۔جوکہ راستے میں حادثہ پیش ایازخمیوں میں تیمور والد عبدالطیف،محمد اللہ والد احمد، ممتاز والد ریگون محمد،فضل ہادی والد سرفراز خان، محمد والد گل زارین،محمد اسلم والد محمدگل ڈرائیور محمد فیاض کے نام شامل ہے۔ زخمیوں کا تعلق پشاور کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔