سرائے نورنگ میں ایک شخص  دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

  سرائے نورنگ میں ایک شخص  دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ نورنگ کی حدود میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ سمیع اللہ ولد اکرم خان سکنہ ٹپ ممہ خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کا نورنگ بازار میں کراکری کی دکان ہے۔ گذشتہ روز وہ اپنے والد اکرم خان اور بیٹا رفعت اللہ اپنی ذاتی رکشہ میں جب کہ بھائی سخی زمان ذاتی موٹر سائیکل پر گھر سے نورنگ بازار روانہ ہوئے۔کہ جب نالی چک موڑ پہنچے کہ مبینہ ملزمان سیف الرحمن اور باور خان موٹر سائیکل پر آکر اور بھائی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی سخی زمان جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ سابقہ قتل اقدام قتل کی دشمنی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ادھر نورنگ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم باور خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -