ضم اضلاع سے اپوزیشن آراکین کا ترقیاتی فنڈز کے لئے احتجاج جاری
پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ضم اضلا ع سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین اسمبلی نے دوسرے اجلاس میں بھی اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج بیٹھ گئے آراکین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر تحریر تھا کہ قبائلی عوام کے ساتھ 25ویں ترمیم میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے آراکین کے احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کے آراکین کے ترقیاتی فندز سے متعلق تحفظات کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود آراکین کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔