سندھ، عید کے بعد گزشتہ سال کی نسبت کورونا کیسز میں کمی

  سندھ، عید کے بعد گزشتہ سال کی نسبت کورونا کیسز میں کمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں عید الفطر کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گز شتہ سال عید کے بعد 15 دن میں کورونا وائرس کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا تھا، رواں سال یہ اضافہ 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہا ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 158 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 4 ہزار 988 ہو گئی ہیں۔جبکہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -