چرس سے بھرے ٹرک کی فرنٹ سیٹ پرسوارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری 

    چرس سے بھرے ٹرک کی فرنٹ سیٹ پرسوارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدعتیق شاہ نے لاکھوں روپے مالیت کی50کلوگرام چرس  سے بھرٹرک کی فرنٹ سیٹ پرسوارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم صلاح الدین ساکن ٹانک کو پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے50کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم ن شہ زورٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت کو بتایاکہ ملزم کامنشیات سمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ منشیات کی برآمدگی خفیہ خانوں سے ظاہرکی گئی ہے جبکہ ملزم فرنٹ سیٹ پرسوارتھاجسے گاڑی میں منشیات کاپتہ ہی نہ تھاعدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -