مردان، پارلیمانی لیڈر سینئر حاجی دلاور خان ریونیو بورڈ کے رکن مقرر

  مردان، پارلیمانی لیڈر سینئر حاجی دلاور خان ریونیو بورڈ کے رکن مقرر

  

مردان(بیورورپورٹ) سینٹ میں آزاد ارکان کے پارلیمانی لیڈر اورسینئر سیاستدان سینیٹر حاجی دلاورخان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پالیسی بورڈ ممبر مقررکردیئے گئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا فیڈرل بورڈ کے پالیسی بورڈ ممبر چنے جانے پر سینیٹر حاجی دلاورخان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی نامزدگی ان کے لئے بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ پالیسی بورڈ ریڑ کی ہڈی کی مانند ھے معاشیات کی بہتری کے حوالے سے وہ اپنے تجربے اور مہارت کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے جنت نظیر ملک کے اقتصادیات اگر درست سمت چل پڑے اور صنعتیں اورکاروبارکا دائرہ وسیع ہونے سے حکومت کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس ملیں گے کسٹم اور سیلز ٹیکس کے محاصلات کا حجم بڑھانے کے لئے کاروبار کے مواقع پیداکرنے ہونگے سینیٹر حاجی دلاورخان نے مزید کہاکہ روزگار کے مواقع پیداکرنے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کو سہولیات دیناہونگی کیونکہ تمام لوگوں کو سرکاری ملازمیتیں دینا حکومت کی بس کی بات نہیں اس کے لئے ہمیں صنعت اور کاروبار کو ترقی دیناہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -