استرزئی پولیس نے بھتہ  خوری میں ملوث شیطان  صفت ملزم کو گرفتار کر لیا 

  استرزئی پولیس نے بھتہ  خوری میں ملوث شیطان  صفت ملزم کو گرفتار کر لیا 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) استرزئی پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث شیطان صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پکڑے جانے والے مبینہ بھتہ خور کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔زیر حراست ملزم چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قتل کی معلومات فراہم کرنے کے عوض مقتول کے لواحقین سے 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کررہا تھا۔ایس ایچ او استرزئی قسمت خان نے بتایا کہ گراؤنڈ انٹیلی جنس اور ہیومن ریسورسز کی بنیاد پر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے خادیزئی کے علاقے سے اس بھتہ خور کو حراست میں لیا ہے جو ایک ماہ قبل سپینہ خاورہ خادیزئی میں قتل ہونے والے چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی 25 سالہ نوجوان حسین اصغر کے قتل کی واردات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے عوض مقتول کے لواحقین سے دس لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ بھتہ خوری میں ملوث ملزم کے خلاف تھانہ استرزئی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور انہیں مزید تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -