پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر فعال، نیئر حسین بخاری
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ اپوزیشن کو آئی ایم ایف ملازمین حکومت بجٹ مسترد کرنے کی تجویز دے دی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بجٹ نامنظور تو کرے،سرکاری جماعت حکومت کرنے کا آئینی جواز کھو بیٹھے گی، شہباز شریف قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ ہونگے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہرموثر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ نالائق نااہل ناکام حکومت سے نجات کیلئے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ایکشن پلان کی پابند اور کاربند ہے، پی ڈی ایم چارٹر کے تحت فیصلے انفرادی نہیں کثرت رائے سے مشروط ہیں۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر اور غیر فعال ہے۔ پی پی اور اے این پی کے بغیر ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں۔ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کی خاطر بدترین مخالفین کیساتھ بھی اتحاد کئے۔نیر بخاری نے تجویز کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن آئی ایم ایف ملازمین بجٹ نامنظور تو کرے۔
نیئر حسین بخاری