پاک مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کا قاہرہ میں آغاز ہوگیا

  پاک مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کا قاہرہ میں آغاز ہوگیا

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کے ائیرڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ مصر کے چیف آف ائیر ڈیفنس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 فضائی مشق

مزید :

صفحہ آخر -