صوبائی حکومت کی سعد رضوی کیخلاف کارروائی امن کیلئے ہے 

صوبائی حکومت کی سعد رضوی کیخلاف کارروائی امن کیلئے ہے 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کیخلاف کارروائی امن کے لیے ہے فاضل جج نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی اور رپورٹس کے مطابق تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، لہٰذا ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہو گی اور روزمرہ کی زندگی خلل پیدا کیا جائے گا جبکہ تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن بھی خراب رہا ہے۔

سعد رضوی 

مزید :

صفحہ آخر -