چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی حکم بارے وضاحت طلب 

چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی حکم بارے وضاحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک  کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی حکم کے بارے میں وضاحت طلب کرلی فاضل جج نے پی ایچ اے کے سپروائزر محمد جاوید حامد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جیلانی پارک میں سپروائزر تھا، غفلت کے الزام پر تنزلی کرتے ہوئے سویپر بنا دیا گیا، تنزلی کے خلاف پی ایچ اے افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت کے 21 فروری 2021 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید کو چیف سیکرٹری سے ہدایات لے کر جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وضاحت طلب 

مزید :

صفحہ آخر -