پولیس کے ناروا رویے کیخلاف درخواست پر آئی جی، پراسیکیوٹر جنرل سے جواب طلب

پولیس کے ناروا رویے کیخلاف درخواست پر آئی جی، پراسیکیوٹر جنرل سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ  کے مسٹر جسٹس شان گل نے بد اخلاقی سے متاثرہ خواتین کے مقدمات کی تفتیش میں پولیس کے ناروا رویے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون سے جواب طلب کر لیا فاضل جج نے سمیرا محمود کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے صنفی حقوق کے لئے کام کر نیوالی سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کو بھی 14 جون کو معاونت کیلئے طلب کر لیا،عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں جنسی زیادتی کی شکار خواتین کیساتھ سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے تحت تحقیقات نہ کئے جانے کیخلاف نکتہ اٹھایا گیا ہے،معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، آئین کا آرٹیکل 25 بھی اس معاملے پر غور کرنے کا کہتا ہے،درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ 2013ء کے فیصلے میں دیئے گئے رہنماء اصولوں پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -